اسلام آباد(نیو زڈیسک)نیب حکام نے حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے رینجرز طلب کرلی جو تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ماڈل ٹاؤن پہنچ چکی ہے، نجی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس کو نیب حکام کی ہدایت پر عمل درآمد میں ناکامی کے بعد رینجرز کو طلب کر نا پڑا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب حکام نے حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے رینجرز طلب کرلی۔ڈپٹی ڈائریکٹر نیب چودھری اصغر نے حمزہ شہباز کی رہائشگاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہبازکوگرفتارکرنے آئے ہیں،ان کی گرفتاری کیلئے قانونی تقاضے پورے کرکے آئے ہیں،نیب افسر نے کہا کہ گھر کے اندر داخل ہونے کیلئے سیڑھیاں منگوالیں ہیں،ان کو گرفتارکرکے جائیں گے،چودھری اصغر نے کہا کہ چادراورچاردیواری کاتحفظ کریں گے،حمزہ بھائی سے گزارش ہے خودہی باہرآجائیں،نامورسیاستدان گرفتاری سے بچنے کیلئے بھاگ رہے ہیں،ہمارے پاس حمزہ شہبازکی گرفتاری کے وارنٹ موجودہیں۔نیب افسر نے کہا کہ حمزہ شہبازبڑے لیڈرہیں،بیسمنٹ یابیڈروم سے باہرنکلیں،بڑے لیڈرکی یہی نشانی ہوتی ہے کہ قانون کااحترام کرے،نیب اپناکام کرےگا،حمزہ شہبازڈریں مت۔