کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر ۔۔ پاکستانی کپتان نے کرکٹ کی سب سے بڑی ٹیم کو ہی ورلڈ کپ سے باہر کردیاْ۔۔۔ قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہے اور کپتان سرفراز احمد سے پرستاروں نے خاصی امیدیں باندھ لی ہیں۔اس موضوع پر وکٹ کیپر بیٹسمین نے نجی ٹی وی سے دلچسپ بات چیت کی ۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ امید پر دنیا قائم ہے،ان شاءاللہ ورلڈ کپ میں بہت مضبوط ٹیم لے کر جائیں گے اور قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ میزبان نے سوال کیا کہ فائنل فور میں آپ کن ٹیموں کو دیکھ رہے ہیں تو سرفراز کے سوال نے حیران کن جواب دیتے ہوئے فائنل فور سے میزبان اور ٹورنامنٹ کی فیورٹ انگلینڈ کو ہی آؤٹ کردیا۔ سرفراز کے مطابق سیمی فائنل آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں کھیلیں گی۔سرفراز نے واضح کیا کہ میگا ایونٹ کو ہرگز آسان نہیں لے سکتے، سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے کم سے کم چھ سے سات میچ لازماً جیتنا ہوں گے۔ کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پہلی کوشش تو ہے کہ فائنل کھیلیں، مقابلے پر کون سی ٹیم آتی ہے یہ بعد کی بات ہے۔سرفراز نے بتایا کہ فائنل کسی صورت آسان نہیں ہوگا،ابھی تو ورلڈ کپ میں جارہے ہیں اور لوگ کہہ رہے ہیں کہ کچھ بھی ہوجائے بس بھارت کو ہرادو۔بھارت کی جانب سے اکثر کہا جاتا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان ”تکے “میں جیتا اور ایشیا ءکپ میں پاکستان کو دو بار ہراچکے ہیں، اس پر سرفراز نے کہا ہم پاکستانی ہیں جو کام ایک بار کرتے ہیں دنیا یاد رکھتی ہے، لوگ شارجہ میں آج تک جاوید میانداد کا چھکا نہیں بھولے، ہماری بھی کوشش ہوگی کہ ایسا کام کریں کہ لوگ یاد رکھیں۔