لاہور(قدرت روزنامہ) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کا دورہ کیا ہے اور سی ای او ڈاکٹر فیصل سلطان سے ملاقات کی ،شوکت خانم کینسر ہسپتال کوئٹہ کے لئے ممکنہ زمین حاصل کرنے کا معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا .تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نےوزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبے دیکھے،اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل سلطان سے تفصیلی ملاقات کی اور کوئٹہ میں شوکت خانم ہسپتال کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا .
ملاقات میں طے پایا کہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور شوکت خانم ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر فیصل سلطان اپنی ٹیم کے ہمراہ ہسپتال کیلئے ممکنہ زمین کو دیکھنے کے لئے اگلے دو سے تین ہفتوں میں کوئٹہ کا دورہ کریں گے .ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کا قیام علاقے کے لوگوں کے لئے ایک بہت بڑی سہولت ہوگی کیونکہ کوئٹہ کے لوگ لاہور یا کراچی میں علاج کے مقصد کے لئے آتے ہیں اور دوسرے شہروں میں رہنے کے بڑے بڑے خرچے برداشت کرتے ہیں جو غریب عوام کی جیب پر بڑا بوجھ ہے. ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے مطابق وزیراعظم عمران خان بلوچستان کی عوام کے کینسر جیسے موذی مرض سے لڑنے کے لیے سہولیات کے فقدان کے درد کو محسوس کرتے ہیں اور انشا اللہ جلد ہی کوئٹہ میں بھی شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال جلد بنے گا. ملاقات میں طے پایا کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے ہمراہ ہسپتال کے سی ای او اپنی ٹیم کے ہمراہ ہسپتال کیلئے ممکنہ زمین کو دیکھنے کے لئے اگلے دو سے تین ہفتوں میں کوئٹہ کا دورہ کریں گے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری بھی موجود ہوں گے.