لاہور(قدرت روزنامہ)معروف صحافی ذوالفقار راحت نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری گھٹنے ٹیک دیئے ہیں . معروف صحافینے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری تین تین ڈالر دینے کیلئے رضامند ہو گئے ہیں یہ آفر بہت ہی اہم شخصیات وزیراعظم عمران خان کے پاس لے کر آئیں ہیں .
اس آفر کو لانے میں کچھ پی ٹی آئی کے سفارش لوگ بھی شامل ہیں . عمران خان نے یہ بات سننے سے انکار کرتے ہوئے سب کو شٹ اپ کال دیدی ہے . معروف صحافی کا مزید کہنا تھا اس آفر کو لانے والوں میں ایک ایسی معتبر شخصیت بھی موجود تھی جس کی عمران خان بہت عزت کرتے ہیں . وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں پیشکش ذاتی طور پر کسی کو این آر او دینے کے حق میں نہیں ہوں ، پاکستانیوں کا لوٹا ہوا پیسہ میں ہر حال میں واپس لائوں گا . یہ میں آخری فیصلہ ہے اور میں اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا . وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر کوئی اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنا چاہتا ہے اور پاکستان کا وری یا ہوا پیسہ واپس دینا چاہتا ہے تو ٹھیک ہے لیکن مجھ سے کوئی بھی کسی قسم کے این آر او کی امید نہ رکھے . معروف صحافی ذوالفقار راحت نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اداروں کو یہ بھی آگا ہ کر دیا ہے کہ اگرانہیں لگتا ہے کہ شریف فیملی اور آصف زرداری کو ریلیف دینے کیلئے میں تیار ہو جائوں گا تو یہ ان کی سب سے بڑی بھول ہے میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور اب میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ میں پاکستان کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لے کر آئوں گا اور کسی کو بھی آین آر او نہیں دیا جائے گا. واضح رہے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری اپنے ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ شریف فیملی پلی بارگین کے ذریعے سے ریلیف حاصل کر سکتی ہے.