پاکستانی عوام کی پائی پائی جوڑ کر ڈیم کیلئے اکٹھا کیا جانے والا فنڈ ڈیم کی بجائے کہاں لگانے کا فیصلہ ؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی عوام کی پائی پائی جوڑ کر ڈیم کیلئے اکٹھا کیا جانے والا فنڈ ڈیم کی بجائے کہاں لگانے کا فیصلہ ؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی ۔۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز عملدرآمد کیس کی سماعت کے دور ان ڈیمز فنڈ میں موجود رقم کی سرمایہ کاری پر فیصلہ محفوظ کر لیا جبکہ اٹارنی جنرل نے فنڈ میں موجود رقم پاکستان انوسٹمنٹ بانڈ میں لگانے کی سفارش کر تے ہوئے کہا ہےکہ تین سال کیلئے پاکستان بانڈز میں سرمایہ کاری سے 12.2 فیصد منافع ملے گا، بدھ کو کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں ہوئی ۔ چیئرمین واپڈا نے بتایاکہ ڈیمز کی تعمیر کا کام ٹائم لائن کے مطابق جاری ہے،غیر ملکی سرمایہ کاری کی ضرورت ڈیڑھ سال بعد پڑیگی۔ چیئرمین واپڈا نے کہاکہ مقامی سرمایہ کاری کی ضرورت 9 ماہ تک پڑے گی۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *