عوام کیلئے اچھی خبریں آنا شروع۔۔۔یوٹیلی سٹورز کی اشیاء کی قیمتوں میں90 روپے تک کی فوری کمی کا حکم۔۔نوٹیفکیشن جاری

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کی ادویات کی قیمتوں کو پرانی سطح پر لانے کی ہدایت کے بعد اب عوام کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔اب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں 90روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔ اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا اعلان فوری طور پر ہو گا۔ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔واضح رہے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے حکومت کی جانب سے 2ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری کے بعد روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔ کارپوریشن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق گھی، مشروبات اور چائے سمیت روزمرہ استعمال کی کئی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا ۔ جس کے نتیجے میں اشیاء کی قیمتیں 4روپے سے 175روپے تک بڑھ گئی تھیں۔ رمضان ریلیف پیکج کے تحت اشیائے ضرورت یوٹیلٹی سٹورز پر پہنچنا شروع ہو گئی ہیں۔ ریجنل منیجر یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن چوہدری سجاد نے کہا ہے کہ روزمرہ استعمال کی اشیاء کاسٹاک رمضان ریلیف پیکج کے تحت پہنچنا شروع کردیا ہے۔ہ حکومت نے ماہ رمضان کے ریلیف پیکج 2019ء کے لیے دو ارب روپے کی منظوری دی ہے جس سے ماہ رمضان کے دوران روزمرہ اشیاء کے 19آٰئٹم جن میں چاول، دالیں،کوکنگ آئل، بیسن، گھی،مشروبات، کھجوریں، چائے کی پتی ،چینی، آٹا، دودھ ودیگر اشیاء شامل ہیں ، ان اشیا پر سبسڈی دی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ملتان ریجن میں 82یوٹیلٹی سٹور موجودہیں اور ہم نے یوٹیلٹی سٹورز کو معیاری اشیاء اور آٹا فراہم کرناشروع کردیا ہے جبکہ 20کلوآٹے کا تھیلہ 710 روپے میں فراہم کیا جارہاہے۔ چوہدری سجاد نے کہاکہ 19روزمرہ کی اشیاء کے لیے نئے ریٹس حکومت کی طرف سے مقرر ہونے کے بعد نافذ کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ روزمرہ کی اشیاء اوپن مارکیٹ کی نسبت یوٹیلٹی سٹورز پر ماہ رمضان میں کم قیمت پر دستیاب ہوںگی۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *