کراچی (قدرت روزنامہ)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں1پیسی کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خریدمیں30پیسے اور قیمت فروخت میں20پیسے کی مزیدکمی ریکارڈ کی گئی.فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں1پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید141.38روپے سے گھٹ کر141.37روپے اور قیمت فروخت141.48روپے سے گھٹ کر141.47روپے ہوگئی .
اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں30پیسے اور قیمت فروخت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید142.30روپے سے گھٹ کر142.00روپے اورقیمت فروخت142.70روپے سے گھٹ کر142.50روپے ہوگئی. 00:00 / 00:00 Loading Ad یوروکی قیمت میں20پیسے کی کمی جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت میں25پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید159.50روپے سے گھٹ کر159.30روپے اورقیمت فروخت161.30روپے سے گھٹ کر161.10روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید184.75روپے سے بڑھ کر185.00روپے اورقیمت فروخت186.55روپے سے بڑھ کر186.80روپے ہوگئی. فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں5پیسے اور قیمت فروخت میں15پیسے کی کمی اوریواے ای درہم کی قیمت خرید میں استحکام اور فروخت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید37.80روپے سے گھٹ کر37.75روپے اورقیمت فروخت38.20روپے سے گھٹ کر38.05روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید38.70روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت39.10روپے سے گھٹ کر39.00روپے ہوگئی.بدھ کوچینی یوآن کی قیمت خریدمیں70پیسے اور قیمت فروخت میں30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید20.80روپے سے بڑھ کر21.50روپے اور قیمت فروخت22.20روپے سے بڑھ کر22.50روپے ہوگئی.