162 ممالک کی سیر کرنے والے امریکی سیاح نے پاکستانیوں کی مہمان نوازی سے متاثر ہو گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاک سرزمین کی دل کشی امریکی سایح کو کھینچ لائی.میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ کچھ عرصے میں پاکستان میں سیاحوں کی بڑی تعداد آ رہی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سیاح پاکستان کی مثبت تصویر سوشل میڈیا کے ذریعے سے پوری دنیا کو دکھا رہے ہیں.

حالیہ عرصے کے دوران پاکستانی ذرائع ابلاغ میں کئی غیر ملکی “یوٹیوبرز” کا چرچا رہا ہے. ان سیاحوں کی ویڈیوزپاکستانی سرزمین پر پھیلے قدرتی حسن کو دنیا پر آشکار کرانے کے ساتھ ساتھ اقوام عالم پر یہ بھی واضح کر رہی ہیں کہ پاکستان کسی بھی مغربی ملک کی طرح غیر ملکیوں کے لیے محفوظ ہے.ڈریو بنسکائی بھی پاکستان آنے والے سیاحوں میں سے ایک ہیں جن کا تعلق امریکی ریاست ایریزونا سے ہے. وہ اب تک 161 ممالک کی سیر کر چکے ہیں.جب کہ اس فہرست میں پاکستان کا 162 نمبر ہے. ڈریو کو پاکستان آئے چند روز ہی ہوئے ہیں.اس عرصے میں انہوں نے پاکستانیوں کو سب سے زیادہ مہمان نواز پایا.ڈریو کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کے بعد اب تک میرا بٹوا بھرا ہوا کیونکہ مجھے کوئی کسی چیز کے لیے رقم خرچ کرنے ہی نہیں دیتا.ڈریو کو یہ خوبی صرف پاکستان کے لوگوں میں ہی نظر آئی.ڈریو کا کہنا ہے کہ وہ کئی سالوں سے پاکستان کا ویزا حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا. بالآآخر یہاں موجود دوستوں کی مدد سے وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو گیا.ڈریو کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لوگ بے حد محبت کرنے والے اورر مہمان نواز ہیں،امریکی سیاح کے یوٹیوب چینل کےسبسکرائیبرز کی تعداد 5 لاکھ سے زیادہ ہے.امید ہے کہ ان کے چینل کے ذریعے پاکستان کا مثبت امیج اجاگر ہو گا.اور یہاں آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا.

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *