خان صاحب : اللہ آپ کو کامیاب کرے ، اگر ممکن ہو تو ایک کام میرا بھی کر دیجیے ۔۔۔۔ نامور پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے وزیر اعظم عمران خان سے کیا اپیل کر ڈالی ؟ جانیے

لاہور(قدرت روزنامہ) محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے اور جب تک ہم بطور اہم شہری اپنی مکمل ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کریں گے ہم اپنے مقاصد میں کامیاب نیں ہو سکتے صف اول کے ایک پاکستانی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق موجودہ حالات میں صحت اور تعلیم کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں. موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے حکومت کا ساتھ دینے کے لئے فلاحی اداروں کو آگے بڑھنا ہوگا.

ملک کے عوام کو سہولیات دے کر ہر شہری کے لئے آسانیان پیدا کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے صحت کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کی اشد ضرورت ہے. اس مقصد کے لئے مینار پاکستان کے سائے تلے ڈاکٹر اے کیو خان کے نام سے ہسپتال بنایا جا رہا ہے جہاں پر مستحق اور نادار مریضوں کو علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں.انہوں نے کہا کہ وہ ہسپتال کے تمام امور کی خود نگرانی کر رہے ہیں. ہسپتال کا دورہ کرکے مریضوں اور سٹاف سے ملاقات بھی کی. انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کہ وہ ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کی اراضی کے لئے لیز کے معاہدے پر نظرثانی کریں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے زیراہتمام ڈونرز کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کام کرنے والی حکومت سے عوام کی بہت ساری توقعات وابستہ ہیں . ترقی اور بلندی کی منازل طے کرنے کے لئے نئے منصوبے اور کارروبار کے مواقع تلاش کرنے ہوں گے تاکہ ملک سے غربت اور افلاس کا قلع قمع کیا جا سکے .

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *