اسلام آباد (نیوز ڈیسک)میرا آگے پیچھے کوئی نہیں لہذا ۔۔! شیخ رشید نے اپنی تمام جائداد کس کے نام کردی ؟ پاکستانیوں کو جان کر یقین نہیں آئے گا۔۔۔۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنی تمام تر جائیدادیں یونیورسٹیوں کے نام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ میرے آگے پیچھے کوئی بھی نہیں ہےلہٰذا میں اپنی ساری جائیداد یونیورسٹیوں کے نام کرتا ہوں۔شیخ رشید نے تقریب سے خطاب میں محکمہ تعلیم کے لیے اپنی خدمات بھی گنوائیں اور کہا کہ ہم نے 60 تعلیمی ادارے بنائے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کے مزدوروں کو صحت کارڈ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نالہ لئی کے حوالے سے انکی آرمی چیف کے ساتھ 4 ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ سواں سے لیکر راولپنڈی تک 23 کلومیٹر نالہ لئی پر دو طرفہ ڈبل لین پختہ سڑک بنائی جائیگی۔جب ریل پنڈی سے کراچی 8 گھنٹے ٹرین پہنچے گی تو آئندہ الیکشن ریل پر لڑیں گے۔ قبل ازیں اسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارکا راولپنڈی میں دوری واتین ینیورسٹی بنانے کا اعلان کیا۔ ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سیٹلائٹ ٹاؤن میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کو اپ گریڈ کرکے ویمن یونیورسٹی کا درجہ دینے کی تقریب سے بھی خطاب کیا ۔یاد رہے کہ عثمان بزدار شیخ رشید کے ہمراہ لاہور ریلوے اسٹیشن سے بذریعہ ٹرین راولپنڈی پہنچے تھے۔ صوبائی وزراء سمیع اللہ چوہدری اورحافظ ممتاز احمد بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار وزیر اعظم کے لیے مختص سیلون پرلاہور سے راولپنڈی روانہ ہوئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے لیے مختص سیلون پر صرف صدر پاکستان،وزیراعظم یا گورنر سفر کرسکتے ہیں۔وزیراعلی ریلوے قوانین کے مطابق وی آئی پی سیلون پر سفر کرسکتے ہیں۔ ریلوے انتظامیہ نے وزیراعظم کے لیے مختص سیلون نمبر 74 اور 75 کو وزیر اعلی کے لیے تیار کیا۔
ASSALAM OELIKUM k bad arz y h k m ek darivar hn mujhy h t v dariveng lisans ke zarurat h r Pakistan m bari mushkil sy v ni ban pata to ap sy guzarish h k hamara y masla imran Khan takponcha den ap ke nawazish ho g
ASSALAM OELIKUM k bad arz y h k m ek darivar hn mujhy h t v dariveng lisans ke zarurat h r Pakistan m bari mushkil sy v ni ban pata to ap sy guzarish h k hamara y masla imran Khan takponcha den ap ke nawazish ho g