اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کوٹ لکھپت جیل میں اے سی بند کیا گیا تو انہوں نے جیلر کی منتیں شروع کر دیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق جیل حکام نے جب نواز شریف کا اے سی بند کیا تو نواز شریف نے جیلر سے کہا کہ ایسا نہ کرو مجھے پت ہو چاتی ہے ۔ گرمی کی وجہ سے مجھے الرجی ہو جائے گی جس پر جیلر نے سابق وزیراعظم کو جواب دیا کہ ایسا کرنے کے لیے ہمیں اوپر سے آرڈر آیا ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے جیلر سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فون پر گھر بات کرنے دی جائے جس پر جیلر نے کہا کہ اب سے سہولیات ختم ،اب آپ کو بھی عام قیدیوں کی طرح ہی ٹریٹ کیا جائے گا،جس کے تحت آپ کی اہل خانہ سے مقررہ وقت پر ہی ملاقات اور بات ہوگی۔ یاد رہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں کیپٹل ون ارینا میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ واپس جا کرنوازشریف کے لیے جیل میں ٹی وی، اے سی کی سہولت ختم کردوں گا۔ عمران خان نے کہا تھا کہ نہ کسی کے سامنے جُھکے ہیں اور نہ کبھی جُھکیں گے۔ جیل میں قید سیاستدانوں کو دی جانی والی سہولیات ے متلق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف جیل میں گھرکا کھانا، ٹی وی، اے سی مانگتے ہیں، مگر انہیں اب کچھ نہیں ملے گا، واپس جا کرجیل سے ٹی وی اور اے سی اُتروا لیں گے۔ اور یہی ہوا وزیراعظم عمران خان نے قوم سے کیا اپنا وعدہ پورا کیا جس کے تحت پنجاب حکومت نے آئی جی جیل خانہ جات کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے کمرے سے اے سی ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔ پنجاب ہوم ڈپارٹمنٹ نے آئی جی جیل خانہ کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق کوئی بھی مجرم کسی بھی سہولت کا مستحق نہیں ہے اور نہ ہی منی لانڈرنگ کے جُرم میں جیل میں قید لوگوں کو رعایت دی جائے گی۔ خط میں آئی جی جیل خانہ جات کو فوری کاروائی کرنے کی ہدایت دی گئی اور تین دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی د یا گیا ۔