پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جمیل احمد خان کے حلقہ NA237 کی ری کاونٹنگ مکمل،الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ سنادیا

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی جمیل احمد خان کی NA237 کی ری کاونٹنگ میں 1508 ووٹوں کی برتری سے کامیابی برقراررہنے پر حلقے کی عوام اور کارکنان اور شکریہ ادا رکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے حکیم بلوچ کو ایک بار پھر شکست ہوئی، دھاندلی کے دعوے جھوٹے ثابت ھو گئے۔ری کاونٹنگ میں ایک بار پھر کامیابی حق اور سچ کی فتح ہے۔ حلقے کی عوام اور پارٹی کارکنان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے انتخابات میں دن رات محنت کر کے تحریک انصاف کو کامیاب بنایا۔ پورے پاکستان میں

یہ پہلا حلقہ ہے جس میں ری کاونٹنگ کی گئی ہے۔ پیپلز پارٹی جھوٹے پراپگنڈہ کر کے اداروں اور عوام کو گمراہ کرنا بند کرے۔ پی پی قیادت سمجھ لیں کہ انتخابات ری کاونٹنگ کے جھوٹے ہتھکنڈوں سے نہیں بلکہ عوامی حمایت سے جیتے جاتے ہیں۔ ہم کسی کو عوام کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ عوام نے عمران خان اور تحریک انصاف کے حق میں رائے دی تھی جس کا ثبوت ری کاونٹگ کی شکل میں آچکا ہے۔پیپلز پارٹی ایک نہیں سارے حلقے کھلوا کر اپنا وق پورا کرلے، پی ٹی ئی کو انتخابات میں حقیقی فتح حاصل ہوئی ہے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *