پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے معاملہ پر کشیدگی ۔۔۔۔ اقوام متحدہ نے اچانک میدان میں آکر بڑا اعلان کر دیا

نیویارک(ویب ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے مابین لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اطراف میں کشیدگی کے باعث اقوامِ متحدہ (یو این) نے دونوں ممالک سے زیادہ سے زیادہ تحمل سے کام لینے کی اپیل کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفین دجارک نے ایک سوال کے جواب میں ای میل کے ذریعے بیان

دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں افواج کی نگرانی کرنے والے اقوامِ متحدہ کے گروپ (یو این موگپ) نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ حالیہ عرصےمیں لائن آف کنٹرول پر فوجی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے، بیان میں کہا گیا کہ اقوامِ متحدہ دونوں ممالک سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کی اپیل کرتی ہے کہ صورتحال مزید نہ بگڑے۔خیال رہے کہ یو این موگپ کو متنازع علاقے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی نگرانی کرنے کے لیے 1949 میں تعینات کیا گیا تھا۔یہ بات بھی مدِ نظر رہے کہ پاکستان، اقوامِ متحدہ کے مندوبین کو ایل او سی کی نگرانی کی اجازت دے چکا ہے جبکہ بھارت نے اس سے انکار کیا۔یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق اپنے آئین سے آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ مقبوضہ جموںوکشمیر کی جغرافیائی طورپر تشکیل نو کی جائے گی جس کے تحت جموںوکشمیراور لداخ مرکز کے زیر انتظام الگ، الگ علاقے ہونگے۔دریں اثناء بھارت کے صدر نے دفعہ 35Aکو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ادھر اجلاس

کے دوران بھارتی اپوزیشن نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر شدید احتجاج کیا۔ اپوزیشن رہنماوں نے سپیکر کے ڈائس کا گھیراو کر لیا اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ اعلان بھارتی زیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو پارلیمنٹ میں کیا، انہو ں نے کہا کہ بھارت کے صدر اپنے ایک اعلامیہ کے ذریعے دفعہ 370کی تمام شقوں کو ختم کریں گے اور یہ شقیں آئندہ کشمیر میں لاگو نہیں ہونگی۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *