بریکنگ نیوز : مسئلہ کشمیر حکومت کی ترجیح بن گیا ، کل وزیراعظم عمران خان کیا بڑا کام کرنے والے ہیں ؟ خبر آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے ، جس میں ملکی صورتحال میں پارٹی بیانیے سے متعلق مشاورت ہوگی اور وزیراعظم موجودہ صورتحال پر بیانیے سے آگاہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے ، اجلاس کچھ

دیر بعد وزیراعظم آفس میں ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی صورتحال میں پارٹی بیانیے سےمتعلق مشاورت ہوگی اور وزیراعظم موجودہ صورتحال پربیانیےسےآگاہ کریں گے جبکہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق حکومتی اقدامات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر طلب کر رکھا ہے، اجلاس آج سہ پہرتین بجے ہوگا۔اجلاس میں مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال پرمشاورت کی جائےگی اورحکومتی اقدامات پربریفنگ دی جائے گی جبکہ مسلم ممالک سمیت عالمی رہنماؤں سے رابطوں پربات چیت ہوگی۔یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں مسئلہ کشمیر پر بھارتی ہتھکنڈے کے خلاف جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل میں آواز اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔وزیراعظم کا کہنا تھا بھارت یہ کھیل اور آگے لے کر گیا تومسقبل میں نقصان کے ذمہ دارہم نہیں ہوں گے، دنیا کو کردارادا کرناہوگا، بھارتی اقدام سےامن کو خطرہ ہے، روایتی جنگ بھی ہوسکتی ہے، بھارت نے کچھ کیا تو ہم بھر پور جواب دیں گے۔عمران خان نے مزید کہا تھا کہ ایٹمی قوتیں کوئی خطرہ مول نہیں لےسکتیں، پیشگوئی کر رہا ہوں یہ پلوامہ جیسا واقعہ پھرکریں گے،الزام پاکستان پر لگایاجائےگا، مغربی دنیا کو مسلمانوں کی نسل کشی نظر نہیں آرہی، بھارت نے جو کشمیر میں کیاوہ بی جے پی کا انتخابی نعرہ تھا اور یہ نظریہ آرایس ایس کا ہے۔اس سے پہلے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے منعقدہ پارلیمنٹ کے اہم مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مخالف کشمیری بھی آج کہہ رہے ہیں قائد اعظم کا دو قومی نظریہ درست تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو ہر فورم پر بھرپور طریقے سے اٹھائیں گے، جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل میں معاملہ اٹھائیں گے۔ مودی سرکار نازیوں جیسی حرکتیں کر رہی ہے۔ بدقسمتی سے نقصان مسلمانوں کا ہو رہا ہے اس لیے دنیا رسپانس نہیں دے رہی۔ یہ کھیل اور آگے جائے گا تو مستقبل میں نقصان کے ذمہ دار ہم نہیں ہوں گے۔ مغربی دنیا کہتی تھی نازیوں نے نسل کشی کی، مغربی دنیا کو مسلمانوں کی نسل کشی نظر نہیں آرہی۔ ’ہم بالکل خاموش نہیں بیٹھیں گے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر اٹھائیں گے‘۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *