کراچی(ویب ڈیسک) کراچی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں آج گرج چمک کےساتھ تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے نئے اسپیل کے نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں پھر سے تیز بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے حکام کا بتانا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں پھر سے گرج
چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کراچی میں حالیہ طوفانی بارش کے اثرات اور قربانی کے جانوروں کی آلائشیں تاحال صاف نہ ہونےکےسبب شہری اذیت سے دوچار ہیں۔اس کے علاوہ مالاکنڈ، ہزارہ،کوہاٹ، پشاور، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، قلات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں صبح صبح ہلکی بارش ہونے کے باعث موسم سہانا ہو گیا جس سے شہری لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ہونے والی بارش کے بعدلیاری ندی پر تین ہٹی پل کے مقام پر سینکڑوں گھرانے اس وقت لیاری اکسپریس وے کی نیچے چارپایاں، چادریں اور ریڑھے لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ان لوگوں کے گھر ندی کے کنارے کے ساتھ واقع بستی میں تھے جو شہر میں گذشتہ دو دنوں کے دوران ہونے والی بارشوں کے بعد مکمل طور پر زیر آب ہے۔نندا کماری کا کہنا تھا کہ جب بھی ندی میں بہاؤ آتا ہے ان کا سارا سامان ڈوب جاتا ہے، جھگیاں تک چلی جاتی ہیں اور انھیں کسی قسم کا کوئی معاوضہ نہیں ملتا۔ ’بارش ہمیں بے گھر کردیتی ہے۔ جوان بیٹیاں سڑک پر بیٹھی ہیں