اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بیشی کا انحصار عالمی منڈیوں میں اس کی قمیموں میں کمی بیشی پر منحصر ہوتا ہے پاکستان میں ہر ماہ کی آخری تاریخ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا جاتا ہےرواں ماہ عالمی منڈیوں میں پٹروولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد آئندہ ماہ پاکستان میں بھی کمی کا امکان ہے۔
میڈیا رپرٹس میں بتایا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت رواں سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے ۔ خام تیل کی قیمتوں میں گزشتہ چار ماہ کے دوران 16 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے اگر عالمی منڈی میں تیل کی موجودہ قیمتوں کو دیکھا جائے تو پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 19 روپے 32 پیسے کمی ہونی چاہئے عالمی مارکیٹ میں ہونے والی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور ملکی سطح پر لگائے گئے ٹیکسز شامل کر کے پاکستان میں پٹرول کی نئی قیمت 98 رووپے اور 68 پیسے بنتی ہے جبکہ اوگرا کی جانب سے اب تک کی گئی وورکنگ کے مطابق پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتں میں 9 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں اوگرا کی جانب سے 28 اگست کو سمری حکومت کو بجھوائی جائے گی تاہم حتمی منظوری حکومت ہی دے گی دوسری جانب پنجاب حکومت نے اعلی تعلیم یافتہ سرکاری ملازمان کے ئے ڈگری الاؤن کا اعلان کر دیا ہے پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر سرکاری ملازمان کو 10 ہزار روپے ماہانہ جبکہ ایم فل ایل ایم ایم کے ڈگری ہولڈر ملازمان کو ماہانہ 5 ہزار الاؤونس ملے گا اس کا اطلاق ملازمان کی مدت ملازمت کے آغاز سے ہو گا حکومت کے اس فیصلے سے ڈگری ہولڈر ملازمان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔