اسلام آباد (نیوزڈیسک) : معروف صحافی عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اندر تبدیلیوں کا اشارہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے پاس بھی کچھ خبریں جس کے مطابق وفاقی کابینہ میں بہت ساری تبدیلیاں ہوں گی۔کشمیر کا مسئلہ چل رہا ہے جس وجہ سے ان تبدیلیوں میں تاخیر کی جا رہی ہیں۔میری اطلاعات کے مطابق
وزیراعظم عمران خان جب اقوام متحدہ اجلاس سے خطاب کریں گے تو اس سے قبل ہی وہ وفاقی کابینہ میں یہ اہم تبدیلیاں کر چکے ہوں گے۔ ان تبدیلیوں میں کچھ نام واضح ہیں جن کا نام ابھی بتانا مناسب نہیں ہو گا۔وفاقی کابینہ میں بڑے بڑے نام، جن کا ذکر بھی اکثر ہوتا رہتا ہے۔اس کے بعد وہ نام سننے کو نہیں ملیں گے۔وفاقی کابینہ میں کچھ نئے لوگوں کو موقع ملے گا۔ یہ تبدیلیاں وزیراعظم عمران خان کے امریکا جانے سے پہلے ہی ہوں گی۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان پہلے ہی وفاقی کابینہ اور پنجاب کابینہ کو یہ بات کہہ چکے ہیں کہ جس کی کارگردگی سے وہ مطمئن نہ ہوئے اس کا محکمہ تبدیل کر دیا جائے گا یا پھر اسے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کی بجائے خفیہ اداروں سے وزرا کی کارکردگی کی رپورٹس طلب کیں جس کے بعد پنجاب کے سات کابینہ اراکین کی وزارتوں کا قلمدان تبدیل کرنے اور نئے مشیر شامل ہونے کا امکان ہے جبکہ بیوروکریسی میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع ہیں۔عثمان بزدار کی تبدیلی کی خبریں بھی زور پکڑ رہی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے عثمان بزدار کو پنجاب
کا وزیراعلی بنانے کی غلطی کا اعتراف کر لیا ہے۔ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے 3 نام لیے جا رہے ہیں جن میں میاں اسلم اقبال، عبدالعلیم خان اور شاہ محمود قریشی شامل ہیں۔