راولپنڈی (قدرت روزنامہ)امریکی جریدے نے ایک آرٹیکل شائع کیاہے جس میں انہوں نے بھارت کی جانب سے پاکستان کا ایف سولہ گرانے کا بھارتی دعویٰ مسترد کر دیا ہے اور پاکستان کی سچائی کا پوری دنیا میں بول بالا ہو گیا ہے تاہم میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کیلئے زور دار پیغام جاری کر دیاہے . تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” سب تعریفیں اللہ کیلئے ہیں ، سچ کا ہمیشہ بول بالا ہوتا ہے ، اب وقت آ گیاہے کہ بھارت اپنے جھوٹے دعووں کے بارے میں سچ بولے ،
پاکستان کی جانب سے تباہ کیے جانے والے اپنے دوسرے طیارے اور اپنی طرف ہونے والے دیگر نقصانات کے بارے میں بھی سچ بولے .
“ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ ” بھارت کو اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے اور خصوصی طور پر مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر ، خطہ امن ، ترقی اور استحکام چاہتاہے . امریکی جریدے نے اپنی رپور ٹ میں کہاہے کہ پاکستان نے امریکی حکام کو پیشکش کی تھی کہ وہ آئیں اور پاکستان کے پاس موجود ایف سولہ طیاروں کی گنتی کرلیں تاہم گنتی کے دوران پاکستان کے پاس تمام ایف سولہ طیارے موجود ہیں .