اسلام آباد (قدرت روزنامہ) کفایت شعاری یا پھر نیا سامان لینے کی تیاریاں، گاڑیوں کے بعد وزیراعظم ہاؤس کا سامان برائے فروخت، میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس نے وزیراعظم ہاؤس کا مخلتف سامان فروخت کرنے کا ٹنڈر جاری کر دیا.جس کے تحت وزیراعظم ہاؤس کے برتن تک فروخت کیے جائیں گے.
فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے سامان میں تولیے اور بیڈ شیٹس بھی شامل ہیں. اس کے علاوہ دفتری سامان ،بیٹریاں، پرزہ جات، اور دیگر گھریلو سامان شامل ہے.بولی دہندگان کو بولی کی رقم کی ادائیگی کے بعد سامان اسی وقت اٹھانا ہو گا،بولی کی اصل رقم کے علاوہ بولی کا 10فیصد بطور ایڈوانس انکم ٹیکس بھی موقع پر ادا کرنے پڑے گا.
اس سے قبل وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کو بھی نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تھا. وزیراعظم عمران خان نے اپنی کفایت شعار پالیسی کے تحت وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیاں نیلام کرنے اور نیلامی سے حاصل ہونے والا پیسہ قومی خزانے میں جمع کروانے کا اعلان کیا تھا. جس کے بعد 17 ستمبر کووزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کو نیلامی کے لیے پیش کیا گیا. 17 ستمبر کو 62 گاڑیاں نیلام ہو ی تھیں.ا کے علاوہ وزیراعظم ہاؤس کی بھینسیں بھی فروخت کی گئی تھیں. پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے 8 بھینسیں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا.اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اضافی گاڑیوں کی نیلامی کے بعد 4 ہیلی کاپٹر بھی نیلام کریں گے.انہوں نے کہا کہ نیلام کیے جانے والے یہ 4 ہیلی کاپٹر کسی کے زیر استعمال نہیں جو کہ کیبنٹ ڈویژن کے پاس موجودہیں.واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری مہم کے تحت تمام اضافی گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ سرکاری خزانے سے ہونے والے اخراجات کی بچت کی جا سکے. عوام نے وزیراعظم عمران خان کے اس فیصلے کی تائید کی اور نئی حکومت کے اس اقدام کو سراہا.