پاکستان اور عمران خان کی بلے بلے ہوگئی : محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے فوری بعد کس کی پاکستان آمد کا اعلان ہوگیا؟ خبر نے امریکہ کے چھکے چھڑا دیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) افغان طالبان کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا اعلان کردیا، امریکا اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 18 فروری کو اسلام آباد میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق افغان جنگ کے خاتمے کیلئے اب تک کی سب سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ افغان طالبان کی

جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ افغان مسئلے کے حل کیلئے مذاکرات کا اگلا دور پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگا۔ افغان طالبان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کا اگلا دور 18 فروری کو اسلام آباد میں ہوگا۔ مذاکرات کے اس دور میں افغان طالبان اور امریکا کے اعلی حکام شرکت کریں گے۔ جبکہ پاکستان کی جانب سے بھی مذاکرات کے اس عمل میں شرکت کیے جانے کا امکان ہے۔ افغان طالبان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مذاکرات کے عمل کو کامیاب بنانے کے سلسلے میں افغان طالبان کا وفد وزیراعظم پاکستان عمران خان سے بھی خصوصی ملاقات کرے گا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے پاک افغان تعلقات اور افغان مہاجرین سے متعلق بات ہوگی۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغان جنگ جلد ختم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ اسی باعث گزشتہ 18 برس کے دوران پہلی مرتبہ امریکا افغان طالبان کے ساتھ سنجیدہ نوعیت کے مذاکرات کر رہا ہے۔ قوی امکان ہے امریکا افغان میں اقتدار افغان طالبان کے حوالے کر دے گا۔ اس حوالے سے افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے کئی سیشن ہو چکے ہیں۔ جبکہ اگلا سیشن اب اسلام آباد میں ہوگا۔ یہ بھی واضح رہے کہ افغان مسئلے کے حل کیلئے امریکا اور افغان طالبان کو ایک میز پر بٹھانے میں سب سے اہم ترین کردار پاکستان نے ادا کیا ہے۔ اس بات کا اعتراف امریکا کی جانب سے بھی کیا گیا ہے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *