عمران خان کے لاہورپہنچتے ہی تمام تیاریاں مکمل ۔۔۔ آج رات 9 بجے ملکی سیاست میں کیا بھونچال آنے والا ہے ؟

لاہور (قدرت روزنامہ) ایک طرف تو عمران خان لاہور کے دورے پر ہین تو دوسری جانب آج آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات کا وقت طے پا گیا، دونوں رہنما آج رات 9 بجے ملاقات کریں گے . اور ممکنہ طور پر حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے، ذرائع کے مطابق سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن اور آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات زرداری ہاؤس میں ہوگی، ملاقات میں حکومت مخالف تحریک چلانے سے متعلق مشاورت ہوگی، فضل الرحمان اپنی نواز شریف سے ملاقات کی تفصیلات سے آصف زرداری کو آگاہ کریںگے.

فوجی عدالتوں کے قیام اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق امور پر بھی غور ہوگا.یاد رہے گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے لئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن جاتی امراء پہنچے، ملاقات میں مولانافضل الرحمن نے نواز شریف کی صحت کے متعلق دریافت کیا. نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو اپنے علاج کے متعلق آگاہ کیا. ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، نیب کیسز سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا. ملاقات میں حکومت مخالف تحریک کے ابتدائی خدوخال پر بھی بات چیت کی گئی. دوسری جانمب خبر یہ ہے کہ کراچی سے دھابیجی جانے والی ‘دھابیجی ایکسپریس’ افتتاح کے چند ماہ بعد ہی بند کردی گئی.صدر مملکت عارف علوی نے 31 اکتوبر 2018 کو دھابیجی ایکسپریس کا افتتاح کیا تھا جس کے حوالے سے ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مالی خسارے کے باعث دھابیجی ایکسپریس کو بند کردیا گیا ہے. ریلوے انتظامیہ کے مطابق کرایہ اور مسافر دونوں کم تھے جس کے باعث دھابیجی ایکسپریس کو بند کرنا پڑا.کراچی کے ملازمت پیشہ افراد اور دیگر عام عوام دھابیجی ایکسپریس سے مستفید ہوتے تھے جس کی بندش کے بعد کراچی کی سڑکوں پر ٹریفک میں مزید اضافہ ہوجائے گا، اور اب یہ خبر آئی ہے.

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *