فرانسیسی فضائیہ کا اچانک بڑا اقدام۔۔۔ پا کستان سے مقا بلے کا بھارتی خواب چکناچور کر دیا

پیرس: بھارت نے پاکستان سے مقابلے کے جو سُہانے خواب سجائے تھے فرانس نے وہ تمام خواب چکنا چور کردئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں 27 فروری کی بدترین شکست کے بعد بھارت کو ایک اور بہت بری خبر کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ فرانس نے اپنے رافیل طیارے گراؤنڈ کر دیے ہیں۔ فرانسیسی حکومت کی جانب سے طیاروں میں بڑی فنی خرابی کے انکشاف کے بعد رافیل فلیٹ کو فوری طور پر گراؤنڈ کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق فرانسیسی طیارے سے اچانک سیویلین پیسنجر کی ایجیکشن کی تحقیقات جاری ہیں۔فرانسسیسی فضائیہ نے فائٹر پائلٹ کے ساتھ ایک سویلین کو سیر کرانے کا پروگرام شروع کیا تھا، تاہم فنی خرابی کے باعث ایک شخص اچانک خود با خود جہاز سے باہر اچھال دیا گیا۔ جس کی تحقیقات جاری ہیں۔یاد رہے کہ بھارت پاک فضائیہ سے مقابلے کیلئے فرانسیسی ساختہ رافیل جنگی طیارے حاصل کرنا چاہتا ہے۔ اس حوالے سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ اگر بھارتی فضائیہ کے پاس رافیل طیارے ہوتے تو 27 فروری کو صورتحال مختلف ہو سکتی تھتاہم اب رافیل طیاروں کی خریداری کی کوششوں میں مصروف بھارت کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ فرانس نے اچانک رافیل طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ رافیل طیاروں میں ایک بڑی فنی خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد تمام رافیل طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔ فرانسیسی حکومت نے فوری طور پر رافیل طیاروں کے فلیٹ کو گراؤنڈ کروا دیا ہے۔ فنی خرابی دور کیے جانے تک رافیل طیاروں کو دوبارہ آپریشنل نہیں کیا جائے گا۔فرانسیسی خبر رساں اداروں کے مطابق فی الحال یہ واضح نہیں کہ رافیل طیاروں میں موجود فنی خرابی کب تک دور کرلی جائے گی، یا دور بھی کی جا سکتی ہے یا نہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ اس تازہ ترین صورتحال کے باعث بھارت اور فرانس کے درمیان رافیل طیاروں کی خریداری کا معاہدہ بھی متاثر ہو سکتا ہے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *