اسلام آباد(نیو زڈیسک)اینٹی کرپشن عدالت نے وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کو جعلی ڈگری کیس میں بری کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کیخلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت ہوئی،انسداد کرپشن عدالت کے جج نے پی ٹی آئی رہنما کی ڈگری کیخلاف کیس کی سماعت کی، اینٹی کرپشن عدالت نے دلائل سننے کے بعدفیصلہ جاری کردیا،عدالت نے غلام سرور خان کو جعلی ڈگری کیس میں بری کردیا