لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز جیل سے رہائی کے بعد کچھ عرصہ تو خاموش رہیں تاہم اب وہ مختلف موقعوں پر ٹویٹ کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔اسی طرح مریم نواز نے ایک بار پھر کہا ہے کہ عوام کو نواز شریف کے دور حکومت کی یاد تو آتی ہوگی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس پر پسِ منظر میں سجاد علی کا گانا چل رہا ہے یاد تو آتی ہوگی۔مریم نواز نے اس کے ساتھ ہی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یاد تو آتی ہوگی دل دکھاتی ہو گی ابھی تو آئے گی یاد۔اس ویڈیو میں مریم نواز نے نواز شریف کے دور حکومت میں ترقیاتی کام دکھانے کی کوشش کی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان کی موجودہ حکومت پر تنقید بھی کی ہے۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان حکومت کے خلاف قربتیں بڑھنے لگی ہیں۔ق پاکستان کی سیاست کا مستقبل قرار دیے جانے والے بلاول بھٹو اورمریم نواز کے درمیان پہلی مرتبہ براہ راست ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی جانب سے جلد شریف خاندان کی مرئش گاہ جاتی امراء کا دورہ کیا جائے گا۔ اس دورے کے دوران ہی بلاول بھٹو اور مریم نواز کے درمیان باقاعدہ ملاقات ہوگی۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب پاکستان کی سیاست کا مستقبل قرار دیے جانے والے دونوں نوجوان رہنماوں کے درمیان باقاعدہ ملاقات ہوگی۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سابق صدر جاتی امراء جا کر نواز شریف سے ملیں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے بدھ کے روز آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران سابق صدر کو مشورہ دیا تھا کہہ انہیں نواز شریف کی عیادت کے لیے جانا چاہیے۔ اب آصف علی زرداری نے جاتی امرا جانے کا فیصلہ کر لیا ہے جہاں وہ نواز شریف کی عیادت کریں گے۔ اس ملاقات میں حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے حوالے سے بھی غور کیے جانے کا امکان ہے۔