کشمیر سے متعلق متنازعہ بینر چھاپنے کا کس نے کہا؟ پرنٹنگ پریس کے خلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے اہم ملزمان کو تحویل میں لے لیا گیا

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے متنازع بینرز ہٹا دیئے اور مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں لگے متنازع بینرز کے خلاف اس وقت کارروائی عمل میں لائی گئی جب ان سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر ہوئیں۔وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے ہٹائے جانے والے بینرز پر گزشتہ دنوں بھارت کی ایوان بالا، راجیا سبھا (کونسل آف اسٹیٹ) کے اجلاس کی ایک تصویر موجود تھی جس کے نیچے بھارتی رکن اسمبلی

سنجے روت کا اسمبلی میں دیا گیا پاکستان مخالف بیان انگریزی میں تحریر تھا اور بینرز پر آویزاں تصویر میں بھی وہ نظر آرہے تھے۔پولیس کے مطابق گرفتار کیے جانے والے ملزمان، جس نے بینرز بنائے تھے، کے مطابق انہیں گوجرانوالہ کے ایک رہائشی شخص کی جانب سے بینرز کی اشاعت کے لیے کہا گیا تھا۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد بینرز بنانے والے پرنٹنگ پریس کو مہر بند کردیا۔بعد ازاں انٹیلی جنس اداروں نے ملزمان کو پولیس سے اپنی تحویل میں لیا اور انہیں مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *