مریم نواز کو گرفتار کر کے جیل کی بجائے کس جگہ قید کر دیا گیا ہے ؟ ناقابل یقین انکشاف

لاہور(ویب ڈیسک ) نیب نے نائب صدر ن لیگ مریم نواز کو سکیورٹی وجوہات کی بناء پر جیل میں نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا،نیب لاہور میں قائم ڈے کیئر سینٹر کو سب جیل قراردیا،سب جیل میں مکمل طور پر خواتین ہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے نائب صدر ن لیگ مریم نواز کو سکیورٹی وجوہات کی بناء پر جیل میں نہ

بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ مریم نواز کو نیب کے ایک آفس کو جیل کا درجہ دے کر رکھا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ نیب لاہور میں قائم ڈے کیئر سینٹر کو مریم نواز کیلئے سب جیل قراردیا گیا ہے۔سب جیل میں مکمل طور پر خواتین ہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔نیب حکام نے مریم نواز کی سکیورٹی کیلئے پولیس سے بھی مشاورت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ مریم نواز کو احتساب عدالت نمبر5 میں پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے نیب لاہور نے مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے حراست میں لیا ہے۔ مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر کو چودھری شوگر ملز کیس میں طلب کیا گیا تھا۔جس میں عدم حاضری کی بناء پر حراست میں لیا گیا جبکہ دوسری کارروائی میں مریم نواز کے کزن اور میاں عباس کے صاحبزادے یوسف عباس کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔مریم نواز جمعرات کی صبح اپنے والد نوازشری کو ملنے کیلے کوٹ لکھپت جیل گئی تھیں، جیسے ہی وہ ملاقات کر کے جیل سے باہر نکلیں انھیں نیب کی ٹیم نے حراست میں لے لیا، دوسری جانب نوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مریم نواز کو نیب نے چودھری شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس میں طلب کر رکھا تھا لیکن وہ حاضر نہیں ہوئی تھیں جس پر ادارے کی جانب سے کارروائی کی گئی جبکہ یوسف عباس کو بھی تفتیش کیلئے طلب کیا گیا تھا۔ نیب کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق قومی احتساب بیورو نے مریم نواز اور یوسف عباس کو چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔ چیئرمین نیب کے حکم پر ڈاکٹرز کی ٹیم ان کا طبی معائنہ کریگی جہاں ان کو آج جمعرات کو احتسابدسالت لاہور میں ریمانڈ کیلئے قانون کے مطابق پیش کیا جائے گا۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *